متفرقات
>>
دیگر
سوال نمبر: 161755
عنوان: ویسٹیج كمپنی كا ممبر بننا كیسا ہے؟
سوال: حضرت کاروبار سے متعلق ایک سوال ہے ،میں ایک کمپنی میں کاروبار کرنا چاہتا ہوں (Business) اس کمپنی کا نام ویسٹیج ہے اس کمپنی میں جورنے سے ایک روپیہ بھی نہیں لگتا ہے ،اس کمپنی میں جورنے کے بعد کمپنی کے دوکان سے سامان خریدنا ہے ،سامان ہاتھ میں آنے کے بعد کمپنی ہمیں کچھ فیصد بونس دیتی ہے اور ہم جتنے لوگ کو اپنے نیچے جوڑیں گے اتنا ہمارا بونس بڑہتا جائے گا اور ہم سے نیچے والا وہ بھی جتنے لوگ کو جوڑے گا اس کا بھی ہمیں کچھ فیصد بونس ملے گا -اس کمپنی میں صرف لوگوں کو کمپنی سے جوڑکر سامان خریدوانا ہے کمپنی خود اپنے آپ کھاتے میں بونس ڈال دے گی، جتنا اپنے سے نیچے والے کو سامان خریداری کروائیں گے اتنا ہمیں فائدہ ہوگا،اس کمپنی کو دوبئی کی سرکار نے حلال کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے ۔یہ کاروبار حلال ہے یا حرام؟اگر حلال ہے تو حدیث میں کہاں پر لکھا ہے -اور اس میں ہم سے نیچے والا کو بھی فائدہ ہے اگر وہ اپنے سے نیچے کیسی کو جوڑے گا تب۔کمپنی کا نام انگریزی میں ہے (Vestige)۔
جواب نمبر: 16175501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1221-1129/L=10/1439
صورتِ مسئولہ میں اس کمپنی کے تعلق سے ذکر کردہ احوال سے پتہ چلتا ہے کہ یہ نیٹ ورک مارکیٹنگ سسٹم ہے جس میں نیچے تک جوڑنے والے کی خریداری سے کچھ نہ کچھ حصہ اوپر( سب سے پہلے ممبر بنانے )والے کو ملتا رہتا ہے اور یہ طریقہ اصولِ اجار ہ کے خلاف ہے؛لہذا اس طریقہ پر نفع کمانا درست نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند