• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 11118

    عنوان:

    میں نے کاروباری معاملات میں لوگوں سے پیسہ لیا تھا ان لوگوں کا پتہ ہمارے پاس موجود نہیں ہے میں ان کو پیسے کی ادائیگی کرنا چاہتاہوں ہم نے ان کو تلاش کیا مگر نہیں ملے آپ ہم کو بتائیں ہم ان پیسوں کی ادائیگی کس طرح کریں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11118

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 275=275/م

    جن لوگوں سے پیسہ لیا تھا، ان کی تلاش مزید جاری رکھیں، دوست واحباب سے معلوم کرتے رہیں، کاروباری لوگوں سے بھی پوچھتے رہیں، اگر اصل مالکان کے وارثین کا بھی پتہ لگ جائے تو ان کو ادا کردیں، اور اگر کسی کا کوئی سراغ نہ مل پائے، تو اخیر میں اتنی رقم کسی غریب، فقیر کو دیدیں، پھر جب کبھی اصل مالک کا پتہ چل جائے یا ملاقات ہوجائے تو ان کو بھی دینا لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند