• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2611

    عنوان:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی والدہ سے لپٹ کر بہت رو رہا ہوں اور وہ بھی رورہی ہیں (میری والدہ آج کل بہت بیمار ہیں) میں جاننا چاہتاہوں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ والدہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

    سوال:

    میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنی والدہ سے لپٹ کر بہت رو رہا ہوں اور وہ بھی رورہی ہیں (میری والدہ آج کل بہت بیمار ہیں) میں جاننا چاہتاہوں کہ اس کا مطلب کیا ہے؟ والدہ کے لیے دعا کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 2611

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 25/ د= 20/ د

    مومن کی بیماری میں اس کے گناہ معاف ہوتے ہیں، رونا انابت الی اللہ کی علامت ہوتی اور انابت سے بھی گناہ معاف ہوتے ہیں۔ رونے کو خواب میں دیکھنے سے ان شاء اللہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ بیماری خدا نے چاہا تو کفارہٴ سیئات بنے گی۔ اللہ تعالیٰ ان کو شفائے کاملہ عاجلہ نصیب فرمائے اور سعادت دارین عطا فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند