متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 608307
اسلام کی سب سے پہلی مسجد
سوال : اسلام کی سب سے پہلی مسجد کونسی ہے؟ نبی علیہ السلام کے زمانے میں سب سے پہلی مسجد کونسی ہے؟
جواب نمبر: 60830727-Dec-2021 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 564-414/D=05/1443
فتح الباری وغیرہ میں لکھا ہے کہ سب سے پہلی مسجد جو سب لوگوں کے لیے بنی مسجد ”قباء“ ہے، جس کی بنیاد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس وقت رکھی جب ہجرت کے سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینے کے قریب بنو عمرو بن عوف کی بستی ”قباء“ میں کچھ دن قیام فرمایا تھا۔ (فتح الباری: 8/694، ط: دار طیبہ، کتاب مناقب الانصار، الباب 45، تحت الحدیث، برقم: 3906)۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
غیر عالم کا مسائل بتانا كیسا ہے؟
2742 مناظر