• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 164416

    عنوان: کیا سورج دنیا کے گرد چکر لگاتا ہے؟

    سوال: کیا سورج دنیا کے گرد چکر لگاتا ہے؟ اسلام کے مطابق۔

    جواب نمبر: 164416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1345-1225/M=12/1439

    سورہ یٰسین آیت نمبر ۳۸/ میں ارشاد خداوندی ہے: والشمس تجري لمستقر لھا ، ذٰلک تقدیر العزیز العلیم ․ آیت کا مفہوم یہ ہے کہ آفتاب (سورج) چلتا رہتا ہے اپنے مستقر کی طرف۔ لیکن مستقر سے کیا مراد ہے؟ اور آیت کی تفسیر کیا ہے؟ او راس پر فلکیات اور مشاہداتی اعتبار سے کیا اشکالات ہیں اور ان کے جوابات کیا ہیں؟ ان تمام باتوں کی تفصیل کے لئے دیکھئے معارف القرآن جلد ہفتم ، صفحہ: ۳۸۵تا ۳۹۲، مکتبہ نعیمیہ دیوبند۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند