• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 155925

    عنوان: ”اگر میں یہ کام کروں تو كافر ہوجاؤں‘‘

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں انڈیا سے ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی مرد یا عورت قسم کھائے کہ ”اگر میں یہ کام کروں یا یہ کام نہ کروں تو میں کافر ہو جاوٴں“، اگر اس نے یہ قسم توڑ دیا تو کیا وہ مرد یا عورت کافر ہو جائیں گے؟ براہ کرم قرآن وحدیث کے حوالے سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 155925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:227-369/B=4/1439

    یہ قسم منعقد تو ہوگئی، لہٰذا اس کام کے کرنے کے بعد وہ کافر نہ ہوگا۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند