• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 605830

    عنوان: میں نے ایک عجیب خواب دیکھا کہ ایک بزرگ میرے گھر آئے 

    سوال:

    سوال : حضرت مفتی صاحب کچھ روز قبل میں نے ایک عجیب خواب دیکھا کہ ایک بزرگ میرے گھر آئے اور مجھ کو نیند سے بیدار کیا اور اپنے ساتھ لیکر چلنے لگے جب میں خواب میں انکے ساتھ چلنے لگا تو مجھکو پیچھے سے کسی اور کے چلنے کی آواز آئی جب میں نے پلٹ کر دیکھنا چاہا تو ان بزرگ نے کہا پیچھے مت دیکھو وہ تمہارے رشتہ دار ہے۔ اور وہ مجھکو لیکر قبرستان میں لاے جہاں پر بہت ساری مچھلیاں اڑرہی تھی۔ اور مجھسے کہا کہ ایک مچھلی پکڑ لو اور میں نے کافی بھاگنے کے، بعد ایک اڑتی ہوئی مچھلی پکڑ لی اور انکے پاس آیا اور پوچھا کہ وہ رشتہ دار کہاں ہے تو ان بزرگ نے کہا وہ مرگے تم مچھلی لیکر گھر جاو میں گھر آکر وہ مچھلی فروخت کی جس کی قیمت مجھے بہت زیادہ ملی سونے سے زیادہ اسکے بعد میں نیند سے بیدار ہوگیا ۔حضرت مفتی صاحب میں اس خواب کی تعبیر جاننا چاہتا ہوں ۔

    جواب نمبر: 605830

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1005-817/M=01/1443

     خواب اچھا ہے، حصول مال و نعمت کی طرف اشارہ ہے، اتباع سنت و شریعت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند