• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 29880

    عنوان: محترم مفتی صاحب کچھ دنوں پہلے میری والدہ نے فجر کے بعد خواب دیکھا کہ انھوں نے کھیر کا دریا پکایا ھے اور میں اور میری زوجہ کھیر بانٹنے میں ان کی مدد کر رھے ھیں۔ میری والدہ مجھے برتن جس سے کھیر بانٹی جا رھی ھے انگلی سے کھیر صاف کرنے کا کہ رھی ھیں۔ مزید یہ کہ جو بھی کھیر لینے آتا ھے والدہ اسے بڑا برتن لانے کا کہ رھی ھیں کیونکہ وہ دریا بہت بڑا ھے اور کم نھیں ھو رھا۔ اچانک میرا دو سال کا لڑکا دریا میں جانے لگتا ھے تو والدہ فرماتی ھیں کے روکو کہیں جل نا جائے مگر میری زوجہ کہتی ھے کے کوئی ڈر نہیں دریا گرم نھیں ھے بلکہ ٹھنڈا ھے۔ تعبیر دے کر شکریہ کا موقع دیں۔ جزاک اﷲ

    سوال: محترم مفتی صاحب کچھ دنوں پہلے میری والدہ نے فجر کے بعد خواب دیکھا کہ انھوں نے کھیر کا دریا پکایا ھے اور میں اور میری زوجہ کھیر بانٹنے میں ان کی مدد کر رھے ھیں۔ میری والدہ مجھے برتن جس سے کھیر بانٹی جا رھی ھے انگلی سے کھیر صاف کرنے کا کہ رھی ھیں۔ مزید یہ کہ جو بھی کھیر لینے آتا ھے والدہ اسے بڑا برتن لانے کا کہ رھی ھیں کیونکہ وہ دریا بہت بڑا ھے اور کم نھیں ھو رھا۔ اچانک میرا دو سال کا لڑکا دریا میں جانے لگتا ھے تو والدہ فرماتی ھیں کے روکو کہیں جل نا جائے مگر میری زوجہ کہتی ھے کے کوئی ڈر نہیں دریا گرم نھیں ھے بلکہ ٹھنڈا ھے۔ تعبیر دے کر شکریہ کا موقع دیں۔ جزاک اﷲ

    جواب نمبر: 29880

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 419=309-3/1432

    خواب ماشاء اللہ بہت عمدہ ہے، آپ کے گھرانہ میں سخاوت اور عند اللہ مقبولیت کی دولت حاصل ہوگی، ان شاء اللہ تعالیٰ۔ بہشتی زیور (ب) فضائل اعمال (ج) حیات المسلمین (ج) جزاء الاعمال کے مطالعہ نیز سننے سنانے کا اہتمام رکھیں، تو ان شاء اللہ خواب کے ثمرات بہت جلد حاصل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند