• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 163828

    عنوان: خواب میں سفید سانپ دیکھنا

    سوال: میں سعودی عرب ریاض میں رہتا ہوں ۔ میں نے کچھ دنوں پہلے ایک خواب دیکھا اور اس وقت میں ناپاکی کی حالت میں تھا اور خواب میں نے دوپہر کے وقت دیکھا، میں نے خواب میں ایک نارمل سائز کا سفید سانپ دیکھا اور وہ ایک پلاسٹک کے تھیلے میں ہے اور اس کے پرندوں کی طرح پنجے ہیں پھر کچھ دیر بعد وہی سانپ قصائی کی دکان پر قصائی اس کو ذبح کرکے اس کا گوشت کاٹ رہا ہے، دیکھا۔

    جواب نمبر: 163828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1248-1143/M=11/1439

    خواب میں سفید سانپ ، دشمن ہے ، خواب میں یہ بھی اشارہ ہے کہ دشمن مغلوب ہوگا اور اس سے نقصان نہیں پہونچے گا، شریعت پر مضبوطی سے عمل پیرا رہیں اور ہرطرح کے دشمن سے محتاط رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند