متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 175275
جواب نمبر: 175275
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:305-357/N=5/1441
(۱، ۲): عربی زبان کے مختلف رسم الخط ہیں، جیسے: خط نسخ،خط رقعہ، خط کوفی، خط دیوانی وغیرہ، جس رسم الخط میں بھی لفظ اللہ یا محمد لکھا جائے گا، وہ لفظ اللہ یا محمد ہی مانا جائے گا۔ اور اگر لکھنے میں کچھ فرق کردیا جائے ؛لیکن دیکھنے میں و ہ لفظ اللہ یا محمد ہی معلوم ہو تو وہ بھی لفظ اللہ یا محمد ہی مانا جائے گا۔ آج کل آئے دن قالین وغیرہ میں اس طرح کی چیزیں سامنے آتی رہتی ہیں اور اسلام مخالف لوگوں کی طرف سے شعائر اسلام کی توہین وبے احترامی میں یہ سب ہوتا ہے؛ لہٰذا اگر کسی قالین وغیرہ میں اس طرح کی چیز ہو تو کسی واقف کار مفتی کو دکھانا چاہیے اور وہ جیسا فرمائیں، اُس پر عمل کرنا چاہیے۔
(۳):اگر قالین وغیرہ پر صاف صاف لفظ اللہ یا محمد لکھا ہو یا کسی واقف کار مفتی کی نظر میں ایسا معلوم ہوتا ہو تو ایسی قالین وغیرہ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اور مسجد یا مدرسہ وغیرہ کے لیے جب قالین وغیرہ خریدنا ہو تواس کا نقش ونگار وغیرہ اچھی طرح دیکھ لینا چاہیے؛ تاکہ مسجد یا مدرسہ وغیرہ میں کوئی ایسی قالین وغیرہ نہ آجائے، جس پر لفظ اللہ وغیرہ لکھا ہو یا کسی جان دار یا دیوی، دیوتا وغیرہ کی تصویر معلوم ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند