• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 161873

    عنوان: بیعت ہونے کا حکم اور جس کا کوئی پیر نہ ہو تو کیا شیطان اس کا پیر ہوتا ہے

    سوال: کیا کسی پیر طریقت سے بیعت ہونا سنت ہے؟ کیا جس کا کوئی پیر نہیں ہوتا اس کا پیر شیطان ہوتا ہے؟

    جواب نمبر: 161873

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:989-853/N=9/1439

    (۱): کسی متبع شریعت وسنت اجازت یافتہ شیخ کامل سے بیعت ہوناسنت یا واجب نہیں ہے؛ البتہ ہر شخص پر اپنے نفس کی اصلاح واجب ہے اور اصلاح نفس عام طور پر کسی شیخ کامل سے وابستگی کے بغیر مشکل ہوتی ہے۔

    (۲): یہ مقولہ لوگوں میں مشہور ہے اور بہ طور مجاز وتشبیہ اس شخص کے لیے کہا جاتاہے جو شریعت وسنت کی پابندی میں بہت کچا ہو اور نفس کے مکر وفریب سے واقف نہ ہو؛ کیوں کہ ایسا شخص بہت سی مرتبہ شیطان کے بہکاوے میں آجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند