• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 145315

    عنوان: خواب میں بندر دیکھنا اور دیندار شکل والے آدمی کا پھونک مارنا

    سوال: خواب نمبر 1۔میں ایک کپڑے کے گودام میں داخل ہوا میرے چاچا کے ساتھ تو وہاں پر بندر بھی تھے میں نے چاچا سے کہا کہ ان بندروں کو باہر نکالوں، تھوڑی دیر کے بعد چاچا بندروں کو باہر لیکر آئے ،میں نے ان سے کہا کہ اور بھی بندر ہیں تو انہیں نے کہا کہ ہاں چھوٹے چھوٹے بچھے بہت ہیں۔پھر میں دروازے کے قریب بیٹھا ہوا تھا کہ وہ بندر جو نر اور مادہ ، دو بندر تھے مجھ سے ہاتھ ملا کر باہر نکلنے لگے ۔پھر میں باہر گیا تو وہ کسی نالے میں ادھر ادھر ہو گئے اور مجھے دکھائی نہ دیے ۔ خواب نمبر۲ ۔(نوٹ یہ خواب اوپر مذکورہ خواب کے بعد دوسرے دن دیکھا۔میں خواب میں لیٹا ہوا تھا کہ ایک باشرع شکل کا آدمی میرے پاس آیا اور ٹوپی اور سفید کپڑے تھے آنے کے بعد میرے سرہانے بیٹھ گیا اور کچھ باتیں کرنے کے بعد اچانک اٹھا اور پھر بیٹھ کر میرے سر پر ہاٹھ رکھا اور کچھ دم کر کے میرے سر پر اس نے تین پھونکیں ماریں اور اور پھر فورا کھڑا ہوا اور اپنی ہائی روف گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔(یہ خواب دیکھ کے بعد خواب میں میرا جسم مقید ہوگیا تھا میں حرکت کرنے کی بہت کوشش کی مگر نہ ہوئی معوذتیں پڑھنے کی کوشش کی تو کچھ حصہ پڑھا گیا۔ پھر میں اٹھا تو میں نے اللہ رب العزت سے پناہ مانگی شیطان مردود سے ۔

    جواب نمبر: 145315

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 009-102/Sd=2/1438

    بندر کو خواب میں دیکھنا کچھ اچھا نہیں ہے اور دوسرا خواب اچھا ہے، آپ آیة الکرسی، معوذتین اور مسنون دعاوٴں کا خوب اہتمام کریں،رات میں باوضو سونے کی کوشش کیا کریں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند