متفرقات >> دیگر
سوال نمبر: 20261
خواب: رمضان کے دن چل رہے تھے ، غالبا جنوری کا دن تھا ، میں فجر کی نمازپڑھنے کے بعد غالبا اشراق کے بعد آرام کرنے کے لیے سویا ہی تھا کہ مجھے خواب نظر آیا کہ میں ایک جگہ دیکھ رہاہوں جیسے کسی بڑے آبشار سے تیز ی کے ساتھ پانی نکلتا ہے ، اور مجھے کسی کے کہنے کے آواز آرہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم آگئے ہیں۔ پھر میں دیکھتاہوں کہ کچھ لوگ بیٹھے ہیں آمنے سامنے آلتی پالتی مارکر جیسے کوئی ذکر کررہے ہیں ۔ پھر میں دیکھتا ہوں کہ میں ایک طرف اٹھ کرجاتاہوں تو مجھے ایک کالی چادر اڑائے ہوئے کوئی نظر آرہا ہے۔ مجھے چہرہ اور جسم کا حصہ نظر نہیں آتا ہے بس کالی چادر ہے اور اس کیبازوکھلولے ہیں۔اور مجھے اس طرح لگا کہ مجھے گلے سے لگانے کو کہاجارہاہے ، میں آگے گیا اور اس چادر سے گلے لگ گیا اور مجھے اس سے گلے ملنے پر اتنا سکون اور میٹھاس ہوئی کہ میں بیان نہیں کرسکتا۔ اس کے بعد میں دیکھتاہوں کہ میں نماز پڑھ رہا ہوں اور میرے ساتھ مسجد کے ایک ساتھ بھی ہیں۔

جواب نمبر: 20261
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ھ): 490=391-3/1431
ماشاء اللہ بہت عمدہ خواب ہے، حضرت نبئ اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شفقت ومحبت فیض وبرکات آپ اور آپ کے ساتھی کی طرف متوجہ ہیں، مگر آپ دونوں کی زندگی میں اتباع سنت کی کمی معلوم ہوتی ہے، اس کی طرف دونوں کو خصوصی توجہ کرنی چاہیے، اللہ پاک خواب کے ثمراتِ حسنہ سے بہرہ ور فرمائے، اور مکارہ سے محفوظ رکھے۔ سعادت دارین سے نوازے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند