• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 153810

    عنوان: شراب کے سرکہ بن جانے کی پہچان کیا ہے؟

    سوال: شرعی طورپر کب ایک کو دوسری کہا جائے گا یعنی شراب سرکہ بن جائے تو حلال ہے لیکن کب حلال ہے ؟ اور مراہق قریب البلوغ بچہ جو ابھی بالغ نہ ہوا ہو کن کن باتوں میں بالغ کا حکم رکھتا ہے ؟ اور کن کن میں ان کا عکس کیونکہ حلالة میں بالغ کا ہے ۔ برائے مہربانی بیان فرمائیں۔

    جواب نمبر: 153810

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1353-1261/H=12/1438

    (۱) جب شراب کی کیفیت وتاثیر یعنی نشہ اور حدت بالکلیہ زائد ہوکر سرکہ کی صفات اس میں پیدا ہوجائیں تو حلال ہونے کا حکم لاگو ہوجائے گا۔

    (۲) مراہق سے نکاح کردیا گیا تو نکاح درست ہوجائے گا، البتہ جماع کے بعد طلاق دے گا تو وہ طلاق معتبر نہ ہوگی، بالغ ہونے کے بعد جب طلاق دے گا تب طلاق کے واقع ہونے کا حکم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند