• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157012

    عنوان: كمپنی منیجر كا مالك كی اجازت كے بغیر كسی كو كچھ دینا؟

    سوال: اگر کوئی کسی کپڑے کی کمپنی کا منیجر ہو، اس کمپنی میں جو کپڑا زائد بچ جاتا ہے تو کیا کمپنی کے مالک کی اجازت کے بنا بچا ہوا زائد کپڑا استعمال کر سکتے ہیں؟ یا منیجر کسی دوسرے کو دے سکتا ہے، کیا یہ صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 157012

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:275-187/sd=3/1439

    مالک کی اجازت کے بغیر منیجر کے لیے زائد کپڑے کو استعمال کرنا یا کسی کو دینا جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند