• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 69910

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا گائے کا پیشاب حرام ہے؟

    سوال: میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا گائے کا پیشاب حرام ہے؟اوران مصنوعات کے بارے میں کیا حکم ہوگا جس میں گائے کا پیشاب ملاگیا ہے؟ نیز اونٹ کے پیشاب کے بارے میں رہنمائی فرمائیں۔میں نے انٹرنیٹ میں اونٹ کے پیشاب کے فوائد کے بارے میں پڑھا ہے۔ مشرق وسطی میں اونٹ کے پیشاب کا پیک مل رہاہے استعمال کی غرض سے ۔ براہ کرم، وضاحت فرمائیں کہ کس طرح ایک جانور کا پیشاب پاک اور دوسرے جانور کا پیشاب ناپاک ہے؟

    جواب نمبر: 69910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1053-871/D=12/1437

    اونٹ اور گائے دونوں کا پیشاب ناپاک ہے، اور ان کا استعمال بھی ناجائز ہے، خواہ براہ راست ہو یا کسی چیز میں ملاکر، دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے، حدیث میں پیشاب سے بچنے کی تاکید اور نہ بچنے پر عذاب قبر کی وعید وارد ہوئی ہے، اور اللہ تعالی نے کسی ایسی چیز میں شفا نہیں رکھی، جس کو اس نے حرام قرار دیا ہو۔ لقولہ تعالی: وَیُحَرِّمُ عَلَیْہِمُ الْخَبٰئِثِ، الآیة۔ ولقولہ علیہ السلام: استنزہوا عن البول؛ فإن عامّة عذاب القبر منہ۔ وقال علیہ السلام: إن اللہ لم یجعل شفاء أمتي فیما حرّم علیہا (اعلاء السنن: ۱/۴۱۵) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند