• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17425

    عنوان:

    اس شخص کی کیا سزا ہے جو کہ جان بوجھ کر بغیر کسی معقول وجہ کے حمل ساقط کرواتا ہے؟

    سوال:

    اس شخص کی کیا سزا ہے جو کہ جان بوجھ کر بغیر کسی معقول وجہ کے حمل ساقط کرواتا ہے؟

    جواب نمبر: 17425

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1750=1750-11/1430

    حمل میں جان پڑجانے کے بعد ایسا کرنا تو حرام وناجائز اور سخت گناہ ہے، اور اس سے پہلے بھی بلاوجہ حمل ضائع کرنا کراہت سے خالی نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند