• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172064

    عنوان: تیرہ چودہ سال کی عمر کی لڑکیوں کو بلا حائل پڑھانا

    سوال: کیا ایک مرد ڈیچر غیر محرم لڑکیوں کو جن کی عمر ۱۳سال ۱۴سال ہو قریب بیٹھا کر انگریزی سائنس اور حساب پڑھا سکتا ہے جبکہ چہرا کھلا ہوا رہتا ہو مہربانی کر کے قرآن و حدیث کی روشنی میں جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 172064

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1031-863/sn=12/1440

    تیرہ چودہ سال کی بچیاں مراہق ؛ بلکہ بعض بالغ بھی ہوجاتی ہیں،ایسی بچیوں کو بلا حائل وہ بھی اس حال میں کہ ان کے چہرے کھلے ہوں تعلیم دینا درست نہیں ہے، خواہ سائنس حساب وغیرہ پڑھائے یا دیگر مضامین ۔ اس طرح کی بچیوں کی تعلیم کا نظم خواتین استانیوں کے ذریعے کرنا چاہیے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند