متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 7686
میرے بھائی کے آفس میں لڑکیاں بھی کام کرتی ہیں اور پردہ بھی نہیں کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ بے حیائی والے لباس جن میں آستین بھی نہیں ہوتی پہنتی ہیں۔ کمپنی کیمکل کی امپورٹ (درآمدکرنے)کا کام کرتی ہے۔ کیا اس کے لیے اس کمپنی میں کام کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب نمبر: 7686
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1547=1465/ د
جو لڑکیاں آفس میں کام کرتی ہیں، ان کے ساتھ بے تکلفی ہنسی مذاق کرنا سخت گناہ ہے۔ بے محابا سامنے ہونے سے بھی احتیاط برتی جائے۔ بدنظری سے پرہیز کرتے ہوئے اس آفس میں کام کرنے کی آپ کے بھائی کے لیے گنجائش ہے۔ بوقت ضرورت سامنے ہونے یا بات کرنے میں نگاہیں نیچی کرلی جائیں۔
نگاہوں کی حفاظت کے ساتھ اس سے بہتر کوئی ملازمت مل جائے جہاں اور کوئی دوسرے مفاسد نہ ہوں تو صاف شفاف جگہ کی ملازمت زیادہ بہتر ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند