• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 173882

    عنوان: موبائل کور پر تصویر یا کارٹون پرنٹ کا بزنس كیسا ہے؟

    سوال: کیا موبائل کور پر تصویر یا کارٹون پرنٹ کا بزنس جائز ہے یا حرام ہے؟

    جواب نمبر: 173882

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 256-184/B=03/1441

    اسلام میں جاندار کی تصویر بنانا ناجائز و حرام ہے؛ اس لئے موبائل کور پر جاندار کی تصویر یا کارٹون پرنٹ بزنس کرنا جائز نہیں ہے یا تو آپ سادہ کور بنائیں یا غیر جاندار مثلاً پہاڑ ، درخت اور دریا وغیرہ کی تصویر بنائیں اس میں کوئی حرج نہیں۔

    عن عبد اللہ بن مسعود قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إنّ أشدّ الناس عذاباً عند اللہ المصوّرون ۔ متفق علیہ (مشکاة: باب التصاویر، ص: ۳۸۵، یاسر ندیم اینڈ کمپنی دیوبند)

    وعن ابن عباس قال: سمعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقول: کلّ مصوّر في النّار یجعل لہ بکلّ صورة صورہا نفساً فیعذبہ في جہنم قال ابن عباس: فإن کنت لا بدّ فاعلاً ، فاصنع الشجر وما لا روح فیہ ۔ متفق علیہ (مشکاة، باب التصاویر، ۳۸۶، یاسر ندیم اینڈ کمپنی دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند