• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 57208

    عنوان: ہمارے کالج میں ایک کورس ہے جسے پورا کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ ملتاہے ، اس کورس کی فیس بھی دینا ہوتی ہے۔امسال مجھے وہ سرٹیفکیٹ ملا، لیکن میں نے اس کی کوئی فیس جمع نہیں کی تھی،ہاں اس کورس کے کچھ کلاس میں ضرور حاضر ہواتھا، مجھے شبہ ہے کہ کیا میں وہ سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھ سکتاہوں؟یا اسے میں واپس کردوں؟براہ کرم، میری مدد کریں۔

    سوال: ہمارے کالج میں ایک کورس ہے جسے پورا کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ ملتاہے ، اس کورس کی فیس بھی دینا ہوتی ہے۔امسال مجھے وہ سرٹیفکیٹ ملا، لیکن میں نے اس کی کوئی فیس جمع نہیں کی تھی،ہاں اس کورس کے کچھ کلاس میں ضرور حاضر ہواتھا، مجھے شبہ ہے کہ کیا میں وہ سرٹیفکیٹ اپنے پاس رکھ سکتاہوں؟یا اسے میں واپس کردوں؟براہ کرم، میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 57208

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 308-252/D=4/1436-U کسی غلط فہمی کی بنا پر آپ کو سارٹیفکٹ دیدیا گیا ہو تو اس کی تحقیق کرکے واپس کردیں، ورنہ اس کی وجہ کالج والوں سے دریافت کریں کہ مجھے کیوں دیا گیا ہے اپنی صورت حال یعنی فیس نہ جمع کرنا اور کلاس میں کچھ دنوں حاضر ہونا بتلاکر انھیں سے معلوم کریں کہ کیا ہمارے لیے اس سارٹیفکٹ کے استعمال کی ضابطہ کی رو سے گنجائش ہے یا نہیں؟


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند