• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 600806

    عنوان: فزیشین كی ڈگری كے بغیر دوائی دے كر پیسہ كمانا

    سوال: السلام علیکم ورحمۃ اللہ کیا فرماتے علمائے کرام مسلہ ذیل کے بارے میں ایک ڈاکٹر صاحب ہیں ہیں جنہوں نے تھیر یپیی کی ڈگری لی ہوئی ہے لیکن وہ مریضوں کو جو دوائی وغیرہ دیتے ہیں فزیشین ڈاکٹروں والی ۔۔محکمہ صحت صحت کے قانون کے مطابق ق کوئی ڈاکٹر اگر تھیریپی کا ڈگری لیا ہوا ہے تو فزیشن کا کام کام نہیں کر سکتا ہے اور یہ قانونا جرم ہے اب معلوم یہ کرنا ہے کہ ڈاکٹر صاحب جن کے پاس ڈگری تھیریپی ہے اور وہ دوا دے رہے ہیں فزیشین ڈاکٹروں والی حالانکہ لوگوں کو بہت فائدہ بھی ہو رہا ہے تو معلوم یہ کرنا ہے کیا یہ کمائی درست ہے برائے مہربانی جواب اب دے کر شکریہ کا موقع عطا فرمائیں۔۔۔۔۔۔۔عبدالاول جامعی کانپور یوپی انڈیا

    جواب نمبر: 600806

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 257-195/H=03/1442

     کمائی پر تو اگرچہ حرام ہونے کا حکم صورتِ مسئولہ میں نہیں ہے لیکن خلافِ قانون کا ارتکاب کرکے جان مال عزت آبرو کو خطرہ میں ڈالنا بھی عقلمندی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند