• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 39153

    عنوان: بینك سے گارنٹی بنوانا

    سوال: میں ایک کاروباری آدمی ہوں، میں بینک سیگارنٹی بنوانا چاھتا ہوں جسکا طریقہ یہ ہے کہ بینک میری پراپرٹی کو گروی رکھیگا، اورجس کمپنی سے ہم مال لینا چاہیں گے بینک اس کمپنی کوایک مقررہ میعادتک کے لیے گارنٹی دیگاکہ اس دکاندار کو10لاکھ کا مال دے دو.اوربینک ہم سے 25%کے حساب سے2.50 لاکھ روپے سیکورٹی لے گا، جب ہم مقررہ میعادتک مال سیل کرنے پررقم واپس کردیں گیتو بینک ہمیں250 لاکھ واپس کردیگا۔اب جوکمپنی بینک گارنٹی پر طے شدہ میعادتک کیلے مجھے مال دیتی ہے وہ عام ریٹ سے5روپے زاِید لگاتی ہے۔ مثلا اگرایک چیز3000 کی ہے تو کمپنی ہمیں3005 میں دیگی۔ براہ کرم، بتائیں کہ قرآن وحدیث کی روشنی میں ایسا شئیر کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 39153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1213-212/B=7/1433 جو صورت آپ نے تحریر کی ہے اگر واقعی یہی صورت ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، آپ بینک سے گارنٹی بنواسکتے ہیں۔ اور اگر کوئی اور صورت ہو تو اسے دوبارہ لکھ کر معلوم کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند