• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 156351

    عنوان: کیااز روئے شرع مشروم کی کاشت کاری اور اس کا بزنس کرنا جائزہے؟

    سوال: کیااز روئے شرع مشروم کی کاشت کاری اور اس کا بزنس کرنا جائزہے؟

    جواب نمبر: 156351

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:207-158/N=3/1439

     نباتات، یعنی: زمین سے اگنے والی جو چیزیں نشہ آور ، زہریلی اور مہلک نہ ہوں ، وہ سب پاک اور حلال ہیں، ان کا کھانا بھی جائز ہے اور ان کی کاشت کاری اور خرید وفروخت وغیرہ بھی جائز ہے۔ اور مشروم بھی نباتات کی ایک قسم ہے؛ البتہ اس کی بعض قسمیں مضر اور نقصان دہ ہوتی ہیں، پس مشروم کی جو قسمیں مضر اور نقصان دہ نہ ہوں، ان کا کھانا، ان کی کاشت کرنا اور ان کی خرید وفروخت وغیرہ کرنا سب جائز ہوگا، تجربہ کار لوگوں سے اس کی مفید (غیر نقصان دہ) اقسام معلوم ہوسکتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند