• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604041

    عنوان:

    مسلمان کا مورتی والا ٹائل لگانا کیسا ہے ؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں؟ مسئلہ یہ ہے کہ ایک مسلم آدمی ٹائل لگانے کا کام کرتا ہے ، ہندو کے یہاں مورتی والا ٹائل بھی لگانا پڑ جاتا ہے ، یہ مورتی والا ٹائل لگانا، ایک مسلم کو کیسا ہے ؟ حالانکہ یہ ٹائل لگانا اِس کا کام ہے . دوسری بات یہ ہے کہ مزدوری کے علاوہ، مورتی والا ٹائل لگانے پر کچھ الگ سے روپے وغیرہ دیتے ہیں. یہ روپے وغیرہ لینا کیسا ہے ؟ اپنے حق میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں؟ جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 604041

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 709-582/D=08/1442

     مورتی پر مشتمل ٹائل لگانا اسے فروغ دینے اور احترام کے مرادف اور شرکیہ عمل میں تعاون ہے۔ مسلمان کو چاہئے کہ اس سے احتراز کرے۔

    سابق آمدنی کو صدقہ کرنے کا حکم نہیں ہے؛ البتہ آئندہ احتراز کرے، اس عمل پر الگ سے جو روپیہ وغیرہ دیا جاتا ہے اسے صدقہ کردیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند