• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157494

    عنوان: بکرے کا خصیہ دوا میں استعمال کرنا کیسا ہے؟

    سوال: بہت قدیم نسخہ ہے جو ”لبوب کبیر“ کے نام سے جانا جاتا ہے، اس نسخہ میں بہت سی جڑی بوٹی کے ساتھ ساتھ بکرے کا بھیجا اور خصیہ استعمال کیا جاتا ہے، یہ دوا ان لوگوں کے لیے ہے جو اپنی منی کے نہ ہونے یا کمزور ہونے کی وجہ سے باپ نہیں بن سکتے ہیں، کیا اس میں جو بکرے کا خصیہ ڈالا گیا ہے، کیا اس کا ڈالنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 157494

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:421-421/L=4/1439

     بکرے کا خصیہ کھانا جائز نہیں؛لہذادوامیں بھی اس کا استعمال جائز نہیں؛البتہ اگر کوئی مریض ایسا ہوکہ بغیر اس کے شفا یابی کی امید نہ ہو اور کوئی مباح دوا اس کے بدلے میسر نہ ہو تو ضرورتاً بقدرِ ضرورت اس کے استعمال کی گنجائش ہوگی ایسے مریض کے لیے دوا بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند