• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58427

    عنوان: ذی روح کی تصویر پرنٹ کرنا

    سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا کاروبار پرنٹنگ پریس کا ہے جس میں تصویر بھی پرنٹ کرنا پڑتا ہے اور کمپیوٹر پر ڈیزائننگ بھی کرنا پڑتا ہے مثلا غیر مسلموں کے شادی کارڈ، پاسپورٹ، فوٹو، بینر فلیکس، الیکشن میں لگانے والے پمفلٹ بینر او رایسی بہت سی چیز ہیں۔ میں نے یہ کام بند کریا تھامگر دوسرا کوئی کاروبار کرنے کے لیے میرے پاس وسعت نہیں ہے اور کام کرنے کے لیے کاریگر بھی نہیں ہیں سارے کام خصوصا کمپیوٹر ڈیزائننگ مجھے ہی کرنا پڑتا ہے لہذا مجھے معقول جواب دیں اور میں کیسے کاروبار کروں تفصیل سے بتائیں۔

    جواب نمبر: 58427

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 725-739/L=6/1436-U ذی روح کی تصویر پرنٹ کرنا یا کمپیوٹر پر ان کی ڈیزائننگ کرنا یا مختلف مواقع میں تصویر کھینچنا ناجائز ہے، آپ ایسے کاروبار کو ترک کردیں اور کسی جائز کاروبار کی تلاش کریں خود کمپیوٹر پر مختلف جائز کام کیے جاستے ہیں، مثلاً کمپیوٹر کتابت وغیرہ، یا تصویر ہی بنانی ہو تو غیر جاندار کی تصویر بھی بنائی جاسکتی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند