متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 31689
جواب نمبر: 31689
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 983=983-6/1432 فرج سے خارج کی رطوبت (گیلاپن) تو پاک ہے، فرج داخل کی رطوبت صاحبین ؒ کے نزدیک نجس ہے اور امام ابوحنیفہؒ کے نزدیک نجس نہیں بشرطیکہ اس میں خون وغیرہ ناپاک چیز نہ لگی ہو، رطوبة الفرج طاہرة خلافاً لہما (درمختار) مرد کی شرم گاہ سے جو پانی نکلے خواہ وہ مذی ہو یا ودی، بہرصورت ناپاک ہے، شوہر بیوی کا ایک دوسرے کی شرم گاہ کو زبان لگانا اور چوسنا یہ مکروہ اور حیوانیت کا عمل ہے، اگرچہ اس عمل کے حرام ہونے پر قطعی حکم موجود نہیں لیکن فطرتِ سلیمہ کے خلاف ہونے سے تو انکار نہیں، جو علماء اس کو جائز قرار دیتے ہیں وہ کراہت کے ساتھ جائز کہتے ہیں یا بلاکراہت؟ اگر بلاکراہت جواز کے قائل ہیں تو اس پر دلیل کیا ہے؟
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند