India

سوال # 21887

ہمارے گھر میں شادیوں کا مسئلہ ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہم لوگوں کو معاشی تنگی کا سامنا اور مجھے کچھ بیماری بھی ہے جس کا علاج کئی سال سے چل رہا ہے مگراب تک شفا نہیں ملی ہے۔ دعا کی درخواست ہے۔

Published on: May 10, 2010

جواب # 21887

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ل): 787=539-5/1431


 


آپ تمام گھر والے نماز کا اہتمام کریں اور مغرب کی نماز کے بعد تمام گھروالے سورہٴ واقعہ کی تلاوت کا اہتمام کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ معاشی تنگی دور ہوجائے گی اور مرض سے شفایابی کے لیے روزانہ صبح ۴۱/ مرتبہ سورہٴ فاتحہ پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو معاشی تنگی سے نجات فرمائے اور آپ کو ہرمرض سے شفایابی نصیب فرمائے۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات