• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 56125

    عنوان: چہرے كے دانوں كے لیے كوئی دعا بتادیں

    سوال: میرے چہرے پہ کچھ عرصے سے دانے نکل رہے ہیں جو کہ علاج کے باوجود ختم نہیں ہورہے ہیں، اوردانوں کے نشانات بھی بہت زیادہ پڑگئے ہیں ، رنگ بھی خراب ہوگیا ہے، اس کے لیے کوئی دعا بتائیں تاکہ دانے اور نشانات ختم ہوجائیں اور مزید نہ نکلے ؟ رنگ بھی صاف ہوجائے؟ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 56125

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1344-1066/D=12/1435-U آپ علاج اور تدبیر کے ساتھ یہ دعا پڑھیں: اللَّھُمَّ اجْعَلْ فِي قَلْبِي نُورًا وَفِي بَصَرِي نُورًا وَفِي سَمْعِي نُورًا وَعَنْ یَمِینِي نُورًا وَعَنْ شِمَالِي نُورًا وَخَلْفِي نُورًا ومِن أَمَامِي نُورًا واجْعَلْ لِي نورًا وَفی عَصبی نورًا وفی لَحْمِي نورًا وفی دَمِي نُورًا وفِی لِسَانِی نورًا وفِی شَعْرِی نورًا وفِی بَشَری نورًا واجْعَلْ فِی نفْسِی نورًا واَعظِمْ لی نورًا واجْعَلْنِی نورًا․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند