• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59607

    عنوان: کیا ختم خواجگان مجرب ہوتے ہیں؟مثال بتائیں۔

    سوال: کیا ختم خواجگان مجرب ہوتے ہیں؟مثال بتائیں۔

    جواب نمبر: 59607

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 670-670/N=8/1436-U ختم خواجگان بزرگوں کے مجربات میں سے ہے اور یہ حصول برکت یا مقصود برآری کے لیے پڑھا جاتا ہے؛ اس لیے برکت وغیرہ کے مقصد سے ختم خواجگان پڑھنے میں شرعاً کچھ حرج نہیں، البتہ اس کو لازم وضروری نہ تصور کیا جائے، نیز ختم میں شرکت نہ کرنے والوں پر کوئی لعن طعن نہ کیا جائے اور سنت یا مستحب کے طور پر بھی اس پر عمل نہ کیا جائے؛ بلکہ ضرورت وحاجت کے طور پر۔ (فتاوی محمودیہ جدید ڈابھیل: ۲۱: ۳۸۱-۳۸۳، فتاوی رحیمیہ ۲: ۲۲۸) اور اس کا طریقہ اور تعداد وغیرہ ضیاء القلوب (در کلیاتِ امدادیہ ص۶۵) میں ملاحظہ فرمائیں، اور رہا تجربہ کی مثال تو آپ خود اس پر عمل کرکے تجربہ کرسکتے ہیں بشرطیکہ وظیفہ یقین کی کیفیت کے ساتھ پڑھا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند