• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14336

    عنوان:

    میں مکان کی بہت ہی شدید ضرورت میں ہوں جتنی رقم میرے شوہر نے جمع کررکھی ہے وہ مکان کے لیے کافی نہیں ہے۔ اور میں اپنے بچے کی بہتری اور حفاظت کے لیے کسی بہترین جگہ پر منتقل ہونا چاہتی ہوں۔ بنیادی طور پر اگر کوئی وظیفہ ہو تو مجھ کو بتادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14336

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1249=1196/ب

    علامہ جزری نے حصن حصین میں یہ حدیث لکھی ہے: جو شخص یہ چاہے کہ میرا مال زیادہ ہو، اسے یہ درود شریف پڑھنا چاہیے، آپ بھی کثرت سے یہ درود شریف پڑھتی رہیں، اس کے لیے نہ کوئی تعداد ہے نہ کوئی وقت معین ہے۔ جب چاہیں اورجتنی تعداد بھی چاہیں پڑھیں، وہ دورد شریف یہ ہے: اللّٰہمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ وَصَلِّ عَلَی الْمُوٴْمِنِیْنَ وَالْمُوٴْمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ پورے اخلاص کے ساتھ پڑھیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند