• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 29130

    عنوان: میں سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں، کچھ عرصہ سے میں چیٹنگ(انٹرنیٹ کے ذریعہ بات چیت ) کے ذریعہ کچھ غلط عادتوں میں پڑ گیا ہوں جس کی وجہ سے یہ عادت نہیں چھوٹ رہی ہے۔ براہ کرم، چیٹنگ کی عادت ختم ہوجائے ، اس کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں اور میں محنت سے میں کام کرنے لگوں، اور میری تنخواہ میں اضافہ بھی ہو، اس کے لئے کوئی بھی وظیفہ بتائیں۔ 

    سوال: میں سعودی عرب میں ایک کمپنی میں کام کرتاہوں، کچھ عرصہ سے میں چیٹنگ(انٹرنیٹ کے ذریعہ بات چیت ) کے ذریعہ کچھ غلط عادتوں میں پڑ گیا ہوں جس کی وجہ سے یہ عادت نہیں چھوٹ رہی ہے۔ براہ کرم، چیٹنگ کی عادت ختم ہوجائے ، اس کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں اور میں محنت سے میں کام کرنے لگوں، اور میری تنخواہ میں اضافہ بھی ہو، اس کے لئے کوئی بھی وظیفہ بتائیں۔ 

    جواب نمبر: 29130

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 184=174-2/1432

    چیٹنگ کی عادت بہت بری عادت ہے، یہ گناہ کبیر ہ ہے، ہمت کرکے پختہ ارادہ اس کے ترک کرنے کا کریں، اور اس سے سچی پکی توبہ اس سے نادم وشرمندہ ہوکر کریں اور آئندہ کے لیے ایسا نہ کرنے کا عہد کریں، جیسے ایک شراب کا عادی ہمت کرکے اسے چھوڑدیتا ہے، یہ محض وظیفہ سے نہیں چھوٹے گی۔ اور آئندہ توبہ کے بعد یہ وظیفہ پڑھتے رہیں، ایک سو مرتبہ صبح اور ایک مرتبہ شام کو اور اول وآخر ۳-۳ بار درود شریف بھی پڑھیں۔ دعا یہ ہے: اللّٰہُمَّ أَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَ أَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند