• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 602224

    عنوان: گونگی بہری بچی کے لئے وظیفہ وعلاج 

    سوال:

    میری بھتیجی (بھابی کی بیٹی ) جو کہ تین سال کی ہے ، وہ پیدائشی طورپر سے گونگی بہری ہے، ہم اس کا ڈاکٹری علاج کروا رہے ہیں، لیکن کوئی بہتر نتیجہ نہیں آرہا، آپ سے درخواست ہے کہ کوئی دعا یا وظیفہ بتائیں، اس کا یہ مسئلہ حل کرنے کے لیے شکریہ۔

    جواب نمبر: 602224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:424-293/sn=5/1442

     گھروالوں بالخصوص والدین کو چاہئے کہ کثرت سے ”یا سلام“ اس نیت سے پڑھا کریں کہ اللہ تعالی اس بچے کو گویائی عطا کرے ۔ نیز دیسی دواخانوں میں ایک دوا ”عاقر قرحاء“ (ایک قسم کی لکڑی) کے نام سے ملتی ہے ، اسے حاصل کرلیں اور تھوڑی مقدار میں اس بچی کے منھ میں ڈال دیں، وہ چوستی رہے، جب چوس لے تو باہر پھینک دے ۔ اللہ نے چاہا تو شفا حاصل ہوگی ۔(یہ علاج حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن صاحب خیرآبادی دامت برکاتہم نے بتلائی ہے ، حضرت معروف طبیب بھی ہیں)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند