متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 156471
جواب نمبر: 156471
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 328-286/H=2/1439
محض وظیفہ اور دعاء کافی نہیں ہے اولاً سچی پکی توبہ کریں اور پختہ ارادہ کرلیں کہ چاہے جان نکل جائے مگر مشت زنی نہ کروں گا اگر اس کے باوجود خدانخواستہ یہ بدفعلی پھر ہو جائے تو پھر سچی پکی توبہ کریں اور یہ بھی اپنے اوپر لازم کرلیں کہ ایک ہفتہ کی آمدنی غرباء فقراء مساکین محتاجوں پر سچی پکی توبہ کرنے کے بعد خرچ کروں گا اور جب تک یہ خرچ نہ کردوں کھانا نہ کھاوٴں گا اور ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورہٴ الحمد شریف اور سات سات دفعہ اول و آخر درود شریف پڑھا کریں اور یہی عمل رات کو سوتے وقت کرکے پانی پر دم کرکے پی کر سویا کریں تقریبا آدھا گھنٹہ روزانہ فضائل اعمال کا مطالعہ کیا کریں کسی اچھے متدین طبیب یا ماہر تجربہ کار ڈاکٹر سے علاج بھی جاری رکھیں اللہ پاک پوری صحت عطا فرمائے آمین۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند