• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 42901

    عنوان: کیا نبی کرم صلیٰ اللہ علیہ و سلّم نے اپنی زندگی میں کبھی بھی فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا بلند آوازسے کیئے ہیں ؟

    سوال: ۱) کیا نبی کرم صلیٰ اللہ علیہ و سلّم نے اپنی زندگی میں کبھی بھی فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا بلند آوازسے کیئے ہیں ؟یا سری دعا ہی صحیح مگر فرض نماز کے بعد اجتماعی، براے مہربانی حوالے سے جواب دیں. ۲) اگر ویڈیو ریکارڈ دینی محفل کی ناجایز ہے تو مکّہ سے نمازتراویح کی ویڈیو براہ راست ہم دیکھتے ہیں، کیا وہ بھی ناجایز ہے ؟ جامعہ اسلامیہ مدینہ منوّرہ کے متعدد علما ے کرام بھی بے شمار ویڈیو میں آتے ہیں اور وہ ویڈیو کو جایز جانتے ہیں کیا وہ بھی ناجایز ہے ؟ شیخ شریم ( امام کعبہ ) ۴ مارچ ۲۱۰۲ بروز اتوار دارلعلوم دیوبند آے تھے انکا ویڈیو انٹرنیٹ میں طلباے دارلعلوم دیوبند کے ساتھ ویڈیو میں ہے اور اس ویڈیو کے شروع مے حنفی فق چینل لکھا ہوا ہے تو بتایے بنا ویڈیو کا چینل چلتا ہے ؟ جبکے ویڈیو ناجایز ہے تو ؟

    جواب نمبر: 42901

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1745-1470/11/1435-U نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فعل فرض نماز کے بعد بلند آواز سے دعا مانگنے کا ہمیں کسی حدیث میں نہیں ملا۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا قول (ارشاد) صحیح احادیث میں موجود ہے کہ فرض نمازوں کے بعد اور تہجد کی نماز کے بعد جو دعا کی جاتی ہے وہ بہت جلد قبول ہوتی ہے۔ اس حدیث پر جب مقتدی حضرات عمل کرتے ہیں تو غیر اختیاری طور پر اجتماعیت پیدا ہوجاتی ہے، جو لوگ اجتماعی دعا کرتے ہیں وہ اجتماعی دعا کا عقید ہ نہیں رکھتے محض نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مذکورہ ترغیبی ارشاد پر عمل مقصود ہوتا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے عملاً کبھی اذان نہیں دی، مگر آپ کا قول اذان کے فضائل، اجر وثواب، موٴذن کے اجر وثواب پر ضرور ملتا ہے اس پر سب ہی عمل کرتے ہیں۔ بلند آواز سے بھی دعا کی اجازت ہے مگر اولیٰ یہ ہے کہ آہستہ دعا مانگے۔ (۲) ویڈیو ریکارڈ کے جواز وعدم جواز سے متعلق مکہ مکرمہ کے علماء سے یا وہاں کے اہل حکومت سے دریافت کریں۔ دارالعلوم دیوبند میں جو شیخ شُریم امام کعبہ تشریف لائے اور اس کا ویڈیو ریکارڈ جو بنایا گیا یہ نظم دارالعلوم کی طرف سے نہ تھا بلکہ سرکاری قانونی سطح پر نظم تھا،ہم اس میں دخل نہیں دے سکتے ہیں کیونکہ ہم بے بس ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند