• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 50443

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ نظر کا قرآنی علاج کیا ہے اوردوسرا یہ کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے انسان ہر قسم کی بیماریوں سے بچا رہے۔

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نظر کا قرآنی علاج کیا ہے اوردوسرا یہ کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے انسان ہر قسم کی بیماریوں سے بچا رہے۔

    جواب نمبر: 50443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 320-280/H=3/1435-U (۱) آیت الکرسی، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس ہرنماز کے بعد اور سوتے وقت باوضو پڑھ کر دم کرلیا کریں، اپنے ہاتھوں پر دم کرکے جہاں تک ہاتھ جائیں جسم پر پھیرلیا کریں۔ (۲) اتباعِ سنت اور تقدیرات الٰہیہ پر بخوشی راضی رہنا صبر شکر کوہرحال میں اختیار کرنا بہت سی بیماریوں سے بچاوٴ کا ذریعہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند