• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 149990

    عنوان: نوکری میں ترقی کے لیے دعا

    سوال: میری جب نوکری لگی تھی اس وقت میں نے اپنی ڈگری جمع نہیں کری تھی ،اب میں اپنی ڈگری جمع کروانا چاہتا ہوں تو افسر منع کر رہے ہیں ڈگری جمع کرنے کو اگر میری ڈگری آفس میں جمع ہو جاتی ہے تو میری ترقی بھی ہو جاے گی۔ مجھے کوئی وظیفہ بتا ویں میں نماز پڑھتا ہوں منزل تیسرا کلمہ درود اور استغفار صبح شام پڑھتا ہوں آپ کے جواب کا طلبگارہوں۔

    جواب نمبر: 149990

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 638-567/sd=6/1438

    صورت مسئولہ میں آپ جو اوراد پڑھتے ہیں، اس کے ساتھ اس آیت کا بھی ورد شروع کردیں، خصوصا جمعہ کے دن : وَلَقَدْ مَکَّنَّاکُمْ فِی الْأَرْضِ وَجَعَلْنَا لَکُمْ فِیہَا مَعَایِشَ قَلِیلًا مَا تَشْکُرُونَ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند