• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 59011

    عنوان: کوئی ایساعمل ، یا دعا یا ذکر بتائیں کہ دنیا میں برے کاموں سے انسان بچا رہے اور کوئی اچھا وظیفہ بھی بتائیں؟

    سوال: کوئی ایساعمل ، یا دعا یا ذکر بتائیں کہ دنیا میں برے کاموں سے انسان بچا رہے اور کوئی اچھا وظیفہ بھی بتائیں؟

    جواب نمبر: 59011

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 573-569/B=7/1436-U آپ اپنے یہاں کسی عالم با عمل جو لوگوں کی اصلاح کا تجربہ بھی رکھتے ہوں ان کی صحبت میں بیٹھا کریں، مناسبت ہوجائے تو ان کے ہاتھ پر بیعت بھی ہوجائیں، ان شاء اللہ دین داری پیدا ہوگی اور تمام برے کاموں سے بچنے لگیں گے۔ ویسے یہ دعا آپ کثرت سے پڑھتے رہیں۔ اللہم أَعِنّیْ عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وحُسْنِ عِبَادَتِکَ․ پانچوں وقت اہتمام کے ساتھ نماز باجماعت ادا کرنے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند