• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11177

    عنوان:

    میری عمر تیس سال ہے۔ میرا ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے۔بیٹے کی ڈلیوری کے بعد سے مجھے کبھی کوئی پریشانی ہوجاتی ہے اور کبھی کوئی۔ پہلے رحم میں تکلیف تھی، وہ کچھ صحیح ہوئی تو پھر فرج میں تکلیف شروع ہوگئی اوراب وہ صحیح ہوئی تومجھے ہرنیا ہوگیا۔ڈاکٹر آپریشن کا مشورہ دیتے ہیں لیکن آپریشن سے پہلے میں ایک اوربچہ چاہتی ہوں۔ مجھے کوئی دعا بتادیں تاکہ اللہ مجھے جڑواں بچے دے اور صحیح حمل ہو، اور کوئی دعا اور بھی بتادیں تاکہ میں نماز روزہ کی پابند ہوجاؤں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11177

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 373=331/د

    روزہ نماز کی پابندی اختیاری چیزیں ہیں جو کوشش کرکے اختیار کرنے سے ہی حاصل ہوں گی، محض دعا کافی نہیں ہوگی، جب تک کہ آپ ارادہ کرکے اختیار کرنے کی کوشش نہ کریں گی۔ لہٰذا صدق دل سے پچھلی کوتاہیوں سے توبہ واستغفار کرکے پابندی سے نماز روزہ ادا کرنے کا پختہ ارادہ کرلیں۔ اور شروع بھی کردیں اور نماز ہی میں دعا بھی کریں اللہ تعالیٰ آپ کی خواہش کے مطابق معاملہ فرمائیں۔ لڑکے یا لڑکی یا جڑواں بچے عطا ہونا انسان کے لیے غیراختیاری ہے جس کی بابت حکم یہ ہے کہ اپنی خواہش کی درخواست اللہ تعالیٰ سے کردینے میں مضائقہ نہیں ہے بلکہ دعاء درخواست کا حکم ہے، لیکن مزاج یہ بنانا چاہیے کہ جو اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوگی اس پر ہم بخوشی راضی رہیں گے۔ (۱) بعد نماز عشاء دو رکعت نماز پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یَا لَطِیْفُ پڑھیں اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ (۲) تازہ وضو کرکے دو رکعت نماز صلاة التوبة کی نیت سے پڑھیں اور بعد نماز خوب دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اتباع شریعت (نماز روزہ کی پابندی) کے ساتھ اس پر استقامت نصیب فرمائیں اور ہرطرح کے گناہوں سے حفاظت فرمائیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند