• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 28414

    عنوان: مجھے پیشاب کا مسئلہ درپیش ہے۔ دو تین مہینے سے میں بار بار میں باتھ روم جاتاہوں اور پیشاب کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ میں علاج کرا رہا ہوں گمر فائدہ کم ہے۔ براہ کرم، کوئی عمل یا دعا بتائیں تاکہ مجھے اس بیمار ی سے نجات مل جائے۔ 

    سوال: مجھے پیشاب کا مسئلہ درپیش ہے۔ دو تین مہینے سے میں بار بار میں باتھ روم جاتاہوں اور پیشاب کرنے کی کوشش کرتاہوں۔ میں علاج کرا رہا ہوں گمر فائدہ کم ہے۔ براہ کرم، کوئی عمل یا دعا بتائیں تاکہ مجھے اس بیمار ی سے نجات مل جائے۔ 

    جواب نمبر: 28414

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 70=70-1/1432

    اللہ آپ کو پیشاب کی پریشانی سے نجات عطا فرمائے، کسی اچھے حکیم یا ڈاکٹر سے علاج کرائیں، اور نمازوں کے بعد اللہ سے دعا مانگنے کا خصوصی اہتمام کریں اور یہ کلمات ناف سے اوپر لکھ کر باندھ لیں۔
    رَبَّنَا اللہ الَّذِی فی السَّماء ِ وَالأَرْضِ کَما رَحْمَتُکَ فی السَّمَاء ِ فَاجْعَلْ رَحْمَتَکَ فی الأَرْضِ اغْفِرْ لَنَا حُوبَنَا وَخَطَایَانَا أَنْتَ رَبُّ الطَّیِّبِین أَنْزِلْ رَحْمَةً مِنْ رَحْمَتِکَ وَشِفَاء ً مِنْ شِفَائِکَ عَلَی ہذَا الْوَجَعِ․ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند