• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 155959

    عنوان: رزق میں برکت اور رفع حاجت و پریشانی كے لیے دعا

    سوال: حضرت، بندہ عاجز لاہور پاکستان سے ہے اور کافی عرصہ سے پریشان ہے، حضرت مفتی صاحب! رزق میں برکت اور رفع پریشانی و حاجت کے لیے خصوصی دعاوٴں کی گذارش ہے، حضرت ! مجھے برکت اور آسانی کے لیے کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں۔ جزاک اللہ خیراً

    جواب نمبر: 155959

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:213-159/L=2/1439

    آپ یہ دعا اہتمام سے پڑھتے رہیں ان شاء اللہ رزق میں برکت ہوگی اور پریشانیاں دور ہوں گی،دعا یہ ہے:اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ، ترجمہ:اے اللہ !مجھے حلال (روزی) عنایت فرماکر حرام (روزی) سے بچالیجئے اور اپنے علاوہ سب سے مستغنی اور بے نیاز کردیجئے۔ عن عليأنہ جاء ہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللہ عنک، قل:”اللھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“، رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (مشکاة المصابیح، باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني، ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند