• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 41162

    عنوان: نکاح

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ میرا نکاح ہوا اور ایک ہی مہینے میں خلع بھی ہو گیا اور کوئی خاص وجہ پتا نہ ہو سکی، بس لڑکی کو نہیں رہنا تھا اور وہ چلی گئی، لڑکی والوں نے کوئی صلح کرانے کی کوشش تک نہیں کی، میں شادی نہیں ختم کرنا چاہتا تھا، پھر آخر کار خلع نامہ دستخظ کردیا ۔ اب میں دوبارہ نکاح کرنا چاہتاہ ہوں ، براہ کرم، کوئی وظیفہ بتائیں کہ دوبارہ اچھی جگہ نکاح ہو جائے، میں کافی پریشان ہوں۔

    جواب نمبر: 41162

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1440-1071/D=10/1433 یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ گیارہ سو گیارہ بار ملالیں سوتے وقت یہ عمل کریں اور دعا مانگ کر سوجائیں، ان شاء اللہ مناسب اور بہتر رشتہ آئے گا، کسی جگہ سے رشتہ آئے تو خیرخواہ ہمدرد شخص سے مشورہ کریں اور استخارہ بھی کرلیں، اس کے بعد رشتہ منظور کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند