متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 605001
معمولات كے لیے مستند دعائیں اور قرآنی آیات پر مشتمل تعویذات كی کتابوں كے نام بتائیں؟
ہر قسم کی قرآنی دعاؤں، منزل ،درود، اسماء الحسنٰی اور بالخصوص شفاء اور جنات،جادو اور تعویزگنڈوں سے نجات، وسوسوں ، برے خیالات اور وسوسوں سے بچنے کی دعائیں، صبح وشام کے اذکار اور وظائف و معمولات نیز کی ہر چیز کی مستند دعائیں اور قرآنی آیات پر مشتمل تعویذات کے متعلق کتابیں یا کتاب تجویز کریں یا کوئی پی ڈی ایف کی شکل میں کتاب تصنیف کریں کرکے ارسال کریں تاکہ پورے امت مسلمہ کا فائدہ ہوسکیں کیونکہ بازار میں کتب تو بہت ہیں مگر سب کی تصدیق اور قوت خرید کی طاقت ہر کوئی نہیں اور ناہی اتنی دیر ساری کتابوں کا ایک دن میں مطالعہ کرنا اور چن چن کر دعائیں پڑھنا آسان ہے ۔ آپ کے جواب کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔
جواب نمبر: 605001
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:866-604/sd=11/1442
چند کتابوں کی نام لکھے جاتے ہیں: مناجات مقبول اور اعمال قرآنی ( حضرت تھانوی ) الحزب الاعظم، مومن کا ہتھیار (حضرت مولانا یونس صاحب پالن پوری ) بیان الدعا (حضرت مولانا عاقل صاحب ) پر نور دعائیں ( حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب ) معارف الحدیث کی پانچویں جلد (حضرت مولانا منظور نعمانی ) ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند