• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 57556

    عنوان: میرا دل برباد ہو چکا ہے، میں پہلے دنیا دار تھا تو بہت ٹھیک تھا، ایک دن میں ایک ولی اللہ کے بیان میں گیا وہاں میری زندگی بدل گئی، کچھ دنوں تک تو زندگی کے معاملات اچھی طرح چلتے رہے،

    سوال: میرا دل برباد ہو چکا ہے، میں پہلے دنیا دار تھا تو بہت ٹھیک تھا، ایک دن میں ایک ولی اللہ کے بیان میں گیا وہاں میری زندگی بدل گئی، کچھ دنوں تک تو زندگی کے معاملات اچھی طرح چلتے رہے، لیکن کچھ دنوں بعد میں جو کچھ کرتاہوں اور جو چاہتاہوں اس میں نقصان ہوجاتاہے اور ناکامی ہاتھ لگتی ہے۔ مجھے اس حالت میں سات سال گذرے چکے ہیں ، میں اپنی زندگی میں اورزندگی سے بہت پریشان ہوں۔ ہمیشہ موت کا سوچتا رہتاہوں اور خودکشی کرنا چاہتاہوں۔ میں پہلے سورة سین پڑھ کر صلاة الحاجات وغیرہ پڑھتا تھا ، اس سے مجھے بہت فائدہ ملتا تھا، پر اب جب پڑھتاہوں تو اس سے الٹا نقصان ہونا یا مزید مشکلات آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ براہ کرم، کوئی دعا، وظیفہ یا جو آپ بہتر سمجھیں بتائیں ۔

    جواب نمبر: 57556

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 284-282/B=4/1436-U آپ گھبرائیں نہیں، انسان کے ساتھ نفع نقصان لگا رہتا ہے، آپ روزانہ صبح وشام سورہٴ اخلاص، سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس کو تین بار پڑھ لیا کریں، اور ہرفرض نماز کے بعد بسم اللہ الرحمن الرحیم ۱۰۰/ مرتبہ پڑھ لیا کریں اور صبح وشام ۱۰۰-۱۰۰/ مرتبہ اللہُمَّ اَکْفِنِيْ بِحَلاَلِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ․ پڑھ لیا کریں۔ ان شاء اللہ خوش حال رہیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند