متفرقات >> دعاء و استغفار
سوال نمبر: 41504
جواب نمبر: 41504
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1561-1056/H=10/1433 محض وظیفہ پڑھ لینا کافی نہیں، بلکہ عزم قوی کی ضرورت ہے، آپ اتنا پختہ ارادہ کرلیں کہ چاہے جان جاتی رہے مگر یہ خبیث فعل کبھی نہ کروں گا۔ (ب) نماز وتلاوت کی پابندی کریں۔ (ج) قلب ونگاہ کی حفاظت میں ذرا کوتاہی نہ کریں۔ (د) حیاة المسلمین (ب) جزاء الاعمال (ج) فضائل اعمال (د) بدنگاہی کاعلاج ان کتابوں کو مطالعہ میں رکھیں۔ (ھ) ہرنماز کے بعد سورہٴ الم نشرح تین مرتبہ اول وآخر درود شریف تین تین مرتبہ پڑھ لیا کریں (و) جس قدر جلد سے جلد ممکن ہوسکے مناسب رشتہ تلاش کرکے نکاح کرلیں اور بیوی کے ساتھ حسن معاشرت سے گذربسر کی خالص نیت رکھیں۔ (ز) بجائے اپنے آپ سے نفرت رکھنے کے فعل خبیث ہی کو نفرت کا مرکز بنالیں اور ہرکام میں اتباع سنت کو ملحوظ رکھیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند