• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 609237

    عنوان:

    تمام ٹیسٹ صحیح آنے کے باوجود پیٹ کی تکلیف صحیح نہیں ہورہی ہے

    سوال:

    سوال : میرے والد صاحب کو (سہیل احمد شیخ) کافی عرصہ سے پیٹ کی تکلیف چل رہی ہے اینڈو اسکوپی بھی ہوگئی لیکن کوئی بیماری نہیں ہے ، الحمدللہ، لیکن پھر بھی ان کو ہر ایک دو دن میں ہ دست دو تین مرتبہ آتے ہیں اور درد ہوتا ہے ۔ کھانا پینا کم ہوگیا ہے اور کمزوری بھی رہنے لگی ہے ۔شوگر اور بی پی بھی ہے لیکن دوا لیتے ہیں اس کی کنٹرول ہے ۔ الحمد للہ ، پیٹ کی تکلیف دن بدن بڑھنے لگی ہے اور فکر کرنے لگے ہیں۔کوئی دعا پیٹ کے لیئے تجویز فرمائیں، دعا اور قرآن اور اذکاراور پانچوں وقت کے ماشاء اللہ پابند ہیں ۔ کچھ پڑھنے کے لیئے بتادیجیے ۔گھریلو کچھ پریشانیاں ہیں ۔

    جواب نمبر: 609237

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 767-625/B=06/1443

     أسأل اللہ العظیم، رب العرش العظیم أن یشفینی روزانہ صبح و شام سات - سات مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ دوسرا کوئی پڑھے تو آخر میں أن یشفیک پڑھے۔ اور گھر کے سب لوگ کثرت سے یَا سَلاَمُ یَا سَلاَمُ پڑھتے رہیں۔ ہم بھی دل سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں شفاء کاملہ عطا فرمائیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند