• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 53231

    عنوان: حضرت بڑھاپے کے شر سے بچنے کے لیے کوئی دعا بتائیں، وضو کرنے کے بعد بال کاڑھنے سے اور ٹی وی دیکھنے سے کوئی اثر وضو پر پڑتا ہے؟

    سوال: حضرت بڑھاپے کے شر سے بچنے کے لیے کوئی دعا بتائیں، وضو کرنے کے بعد بال کاڑھنے سے اور ٹی وی دیکھنے سے کوئی اثر وضو پر پڑتا ہے؟

    جواب نمبر: 53231

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1255-994/B=8/1435-U (۱) آپ یہ دعاکثرت سے پڑھتے رہیں: اللّٰہم إِنِّي أعُوْذُبِکَ مِن أَرْذَلِ الْعُمْرِ۔ (۲) وضو کرنے کے بعد بال کاڑھنے سے یا ٹی وی دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے بلکہ باقی رہتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند