• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 19408

    عنوان:

    ناجائز مقدمہ سے نجات کے لیے دعا

    سوال:

    میں کچھ برسوں سے بہت زیادہ پریشانی میں ہوں کیوں کہ میرے خلاف میرے کاروبار کے ساتھی کے ذریعہ سے غلط کیس کردئے گئے ہیں جو کہ کانپور میں رہ رہا ہے۔میں نے 1995میں اپنا کاروبار چھوڑ دیا اور علی گڈھ میں رہ رہا ہوں اور جامعہ اردو علی گڈھ میں نوکری کررہا ہوں۔ نیز میرے چھوٹے بھائی کے خلاف ایک دوسرے کے ذریعہ جھوٹا کیس کیا گیا ہے اور وہ جیل میں ہے۔ میں نہیں جانتاہوں کہ کیا ہورہا ہے اگر چہ وہ معصوم ہے۔ برائے کرم ہمارے لیے دعا کریں اور مجھے کوئی وظیفہ اور آیت بتائیں میرے اور میرے چھوٹے بھائی کے ورد کے لیے۔

    جواب نمبر: 19408

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 231=211-2/1431

     

    اول آخر درود شریف کی ایک ایک تسبیح اور درمیان میں رَبَّنَا لاَ تَجْعَلْنَا فِتْنَةً لِلْقَوْمِ الظَّالِمِیْنَ کی ایک تسبیح (سو 100مرتبہ)پڑھا کریں، اللہ پاک آپ کو اور آپ کے جمیع متعلقین کو تمام مکارہ سے محفوظ رکھے اور سعادت دارین سے نوازے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند