• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 33036

    عنوان: ایک بندہ زنا جیسے گناہ میں مبتلاء ہے، بار بار استغفار کرکے گناہ کردیتاہے، اس کی زندگی کا اکثر حصہ گناہ میں گذرچکاہے، اب وہ معافی کرنا چاہتاہے۔ اور یہ کہ گناہ سے دور ہے ، ایسا کوئی عمل بتائیں کہ وہ راہ راست پر آجائے، اس کو زنا جیسے گناہ سے نفرت ہو۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: ایک بندہ زنا جیسے گناہ میں مبتلاء ہے، بار بار استغفار کرکے گناہ کردیتاہے، اس کی زندگی کا اکثر حصہ گناہ میں گذرچکاہے، اب وہ معافی کرنا چاہتاہے۔ اور یہ کہ گناہ سے دور ہے ، ایسا کوئی عمل بتائیں کہ وہ راہ راست پر آجائے، اس کو زنا جیسے گناہ سے نفرت ہو۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 33036

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1143=1143-7/1432 توبہ پر مضبوطی سے قائم رہنے کی ضرورت ہے، جب گناہ کا داعیہ پیدا ہو تو خدائی سزا وعذاب کا استحضار کرلے اور اپنے اوپر لازم کرلے کہ اگر گناہ ہوا تو مثلاً ۱۰۰ رکعت نماز پڑـھوں گا یااتنا روپیہ (ہزار دوہزار) صدقہ کردوںگا، اس طرح نفس پر اس گناہ کا کرنا آسان نہ رہے گا۔ دواعی زنا بدنگاہی وغیرہ سے حفاظت کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند